امیر الدین میڈیکل کالج کا تیسرا سالانہ مجلہ ایملٹ شائع ہو گیا

امیر الدین میڈیکل کالج کا تیسرا سالانہ مجلہ ایملٹ شائع ہو گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)امیر الدین میڈیکل کالج کا تیسرا سالانہ مجلہ ایملٹ شائع ہو گیا ہے ۔ یہ مجلہبیک وقت تین زبانوں اردو، پنجابی اور انگریزی میں باتصویرشائع ہوا ہے ۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور ایملٹ کے پیٹرن انچیف پروفیسر غیاث النبی طیب مجلے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں رسالے کے ایڈیٹوریل بورڈ کی محنت اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور رسالے میں اپنی تحریریں شائع کرانے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کتابوں سے دوستی کرلے کیونکہ یہ معلومات اور میڈیاکا دور ہے۔انہوں نے کہا کہ رسالے میں سابق کپتان محمد یوسف کا انٹرویواور کارٹون نیٹ ورک کا سلسلہ بہت متاثر کن ہے ۔ علاوہ ازیں مجلے میں میڈیکل کے متعلق معیاری مضامین اورسنئیر پروفیسرز کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں جس سے رسالے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ رسالے کے ایڈیٹر انچیف محمد علی اور میگزین سیکریٹری مسعود رمضان ہیں جو کالج کے ہونہار طلبا ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1