اورنج ٹرین کیلئے ایگزم بینک چین سے 93 ارب 45کروڑ روپے لیے جائینگے

اورنج ٹرین کیلئے ایگزم بینک چین سے 93 ارب 45کروڑ روپے لیے جائینگے

لاہور( رپورٹنگ ٹیم )پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں اورنج ٹرین کے چین کے بینک ایگزم سے 93 ارب 45کروڑ 52 لاکھ 35 ہزار روپے لے گی ۔ رواں مالی سال میں پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کے لئے چین کے بینک سے 85 ارب روپے لینے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن بینک کی جانب سے صرف 34 ارب 53 کروڑ 42 لاکھ روپے ملیں ہیں ۔ اسی وجہ سے رواں مالی سال میں دیگر مدوں کے لئے مختص بجٹ کو اورنج ٹرین کے لئے خرچ کیا گیا ہے ۔ جس کے باعث دیگر منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں ۔

اورنج ٹرین

مزید : صفحہ اول