صوبائی وزراء نے پنجاب کے بجٹ کو پائیدار ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیدیا

صوبائی وزراء نے پنجاب کے بجٹ کو پائیدار ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے صوبائی وزراء نے سابقہ حکومتوں کی طرح ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے پنجاب کے بجٹ2017،18کو صوبے کی پائیدارترقی وخوشحالی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے اپوزیشن کی ایوان میں ہنگامی آرائی صرف سیاسی مشہوری اور قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے ، پیپلزپارٹی ،ق لیگ اور تحر یک انصاف کی سیاست ختم ہو چکی ، قوم انکو آ ئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطا بق پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزراء خو اجہ عمران نذیر ،چوہدری شیر علی ،خلیل طاہر سندھو ،ملک ندیم کامران ،رانا مشہود احمد خان ،میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن اور دیگر نے کہا بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک نہیں درجنوں منصوبے شامل ہیں اورکوئی ٹیکس نہیں لگایا بلکہ صحت تعلیم اور پانی کے صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر اربوں روپے مختص کیے ہیں اور سر کاری سکولوں کو سولر پر منتقل کر نا بھی پنجاب حکومت کا تاریخ اقدام ہے۔ بجٹ میں تعلیم،صحت،زراعت اورصاف پانی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھاگیاہے اور اپوزیشن کا کام ہی احتجاج اور انتشار کی سیا ست کر نا ہے مگر وہ اس میں مکمل ناکام ہوں گے اور قوم انکو مسترد کرتی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہی گی ، وزیر اعلی شہبا زشر یف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا شروع ہونیوالا دورہ جاری رہیگا اور ہر دن قوم کیلئے ترقی اور خوشحالی لائیگا۔واضح رہے سابقہ حکو متوں میں شامل وزرا ء بھی اسی طرح بجٹ کے فوری بعد اپنی حکومتوں کی جانب سے بجٹ کے نام پر پیش ہونیوالے اس گورکھ دھندے کو ہمیشہ تاریخ کا بہتر ین بجٹ ہی قرار دیا جاتا رہا ہے ،چاہے مہنگائی کے طوفان سے عوام کی سانس بند ہو جائے وزرا ء نے اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے حکومت کی تحسین کرنا اپنے ذمے فرض کیا ہوتا ہے۔
صوبائی وزراء

مزید :

صفحہ اول -