صاف پانی پروگرام کیلئے 25ارب روپے مختص ،30کروڑ کے نلکے لگائے جائینگے
لاہور( رپورٹنگ ٹیم )صوبائی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب صاف پانی پروگرام کے لئے 25ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ابتدائی طور پر اس سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع مستفید ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کے لئے 30کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں دستی نلکوں کے منصوبے پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا۔۔ صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فرہامی کے جاری منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر پانچ ارب 70کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔
دستی نلکے