معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ انتقال کرگئے

معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ انتقال کرگئے

کراچی( آن لائن ) معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔شریف الدین پیر زادہ کے انتقال کے باعث سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی اور تمام بورڈ ڈسچارج کردیئے گئے۔12 جون 1923 کو ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں پیدا ہونے والے سید شریف الدین پیرزادہ نے لنکنز اِن کالج سے بار ایٹ لا کیا اور 1945 میں بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔شریف الدین پیرزادہ کئی اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہے، انھوں نے اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔وہ 1985 تا 1988 تک اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل بھی رہے۔شریف الدین پیرزادہ نے سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے دور حکومت میں سینئر حکومتی وکیل اور مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔

شریف الدین پیر زادہ

مزید : صفحہ اول