یونیسیف کے تعاون سے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کٹس کی فراہمی جاری

یونیسیف کے تعاون سے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کٹس کی فراہمی جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کاکنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام اساتذہ کوجدید طریقہ تدریس کے تصورات پر تربیت دینے میں بھرپور انداز میں سرگرم عمل ہے۔ ابتدائے بچپن کی مفت تعلیم کے منصوبے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کو یونیسیف کے تعاون سے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کٹس(ECE Kits)فراہم کی جارہی ہیں ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ایک ای سی ای کٹ کی مالیت پچاس ہزار سے زائد ہے ۔اس منصوبے سے منسلک سکولوں کی40ہزار روپے ای سی ای روم کی وال پینٹنگ کے لیے بھی دیے گئے تھے۔ قبل ازیں پیف کے سی پی ڈی پی ڈپارٹمنٹ اساتذہ،کم سن بچوں کی دیکھ بھال کے لیے عملے اور والدین کی تربیت بھی دی جاچکی ہے۔ سی پی ڈی پی کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ابتدائے بچپن کی تعلیم کے لیے منتخب کردہ پیف پارٹنر سکول اس منصوبے کی کامیابی کے لیے پر خلوص انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کٹس کی فراہمی یکم جون سے شروع ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں راجن پور ،رحیم یار خان اور جھنگ میں 30 پارٹنر سکولوں کو ای سی ای کٹس دی جاچکی ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 5اور لاہور کے 10پارٹنرسکولوں کو ای سی ای کٹس دی جائیں گی۔ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کا سامان نصب کر وانے کے لیے پیف کا نمائندہ سکول میں موجود ہوگا۔واضح رہے کہ 3سے 5سال کے کمسن بچوں کے لیے پیف نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کا منصوبہ کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیاہے ۔ابتدائی سطح پر پنجاب کے پانچ اضلاع راجن پور،رحیم یار خان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ اور لاہور کے105پیف پارٹنر سکول اس منصوبے سے وابستہ ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4