حکومت چار سال بعد بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکی،راناعبدالسمیع

حکومت چار سال بعد بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکی،راناعبدالسمیع

لاہور(پ ر) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ حکومت چار سال گزر جانے کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پاسکی ہے ‘ یہی وجہ ہے کہ صنعتکار ‘ تاجر اور عوام پریشان حال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو زندہ در گور کر دیاہے ۔، لٹیرے حکمرانوں نے پاکستان کو یرغمال بنارکھا ہے، انہیں پاکستان کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں، قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر جعلی ڈگریوں والے جعلی ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں اور پاکستان کی عزت و وقار کو نیلام کرنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہ حکمرانوں اور ان کے نمائندوں کے پیٹوں کے اندر تجوریاں نصب ہیں جو لوٹ مار کرنے کے باوجود نہیں بھرتیں۔ تحریک انصاف اب عوامی طاقت سے لوٹ مار کا مال ان تجوریوں سے باہر نکلوائے گی۔ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 4