مدرسہ معراج العلوم‘ بند روڈ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان
لاہور(پ ر) مدرسہ معراج العلوم‘ بند روڈ‘لاہورکے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور نیوفرینڈز ہائی سکول‘ نزد مسجد کمبواں‘ چوہنگ لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ پونچھ روڈ‘ چوبرجی لاہور‘جامعہ رضویہ مظہر الاسلام‘ عثمان نگر‘ غازی آباد‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد114 تھی۔