پنجاب بجٹ،اساتذہ نے تنخواہوں میں10فیصد اضافہ مسترد کردیا

پنجاب بجٹ،اساتذہ نے تنخواہوں میں10فیصد اضافہ مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر )اساتذہ تنظیموں نے صوبائی بجٹ 2017۔18میں تنخواہوں میں 10فیصد ایڈہاک اضافے کو مسترد کردیا ’’پاکستان ‘‘کے ساتھ گفتگو میں ٹیچر رہنماو ماہر (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
تعلیم رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں کم از کم 20فیصد اضافہ کیا جائے اور وہ بھی ایڈ ہاک نہیں ہونا چاہئیے بلکہ بنیادی تنخواہ میں ضم ہونا چاہئیے ۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے ممبر خرم عظیم نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں محض 10فیصد اضافہ اور وہ بھی ایڈہا ک سمجھ سے بالا تر ہے ۔پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی سینئر نائب صدرانا الطاف حسین اور ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری مہر مظہر حیات دھرالہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اساتذہ کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ’ اس صورتحال میں حکومت پنجاب کو تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کرنا چاہئیے تھا ۔ ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر رئیس الدین قریشی اور پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات طیب بودلہ نے کہا ہے کہ رینٹ الاؤنس‘ کنوینس الاؤنس اورمیڈیکل الاؤنس میں بھی اضافہ کیاجائے ۔