صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ بنانے کا منصوبہ ایک بار پھر نظر انداز

صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ بنانے کا منصوبہ ایک بار پھر نظر انداز

ملتان ( سپیشل رپورٹر) صوبائی بجٹ میں ملتان میں جنوبی پنجاب سول (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سیکر ٹریٹ بنانے کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا گیا ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے سالانہ بجٹ 2017-18ء میں نہ تو جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا کوئی ذکر کیا گیا اورنہ ہی اس کیلئے کوئی فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔واضع رہے کہ پنجاب حکومت کا مذکورہ دور حکومت کے دورانیے کا یہ پانچواں اور آخری بجٹ تھا جس میں سول سکرٹریٹ کے منصوبے کو نظر انداز کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو مایوس کیا گیا ۔

سول سیکرٹریٹ منصوبہ نظر انداز

مزید : ملتان صفحہ آخر