پیف کے سکولوں میں50ہزار روپے مالیت کی کٹس کی فراہمی شروع

پیف کے سکولوں میں50ہزار روپے مالیت کی کٹس کی فراہمی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)پیف کے سکولوں میں ای سی ای کٹس کی فراہمی شروع ہوگئی ۔ایک کٹ کی مالیت 50ہزار روپے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کاکنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام اساتذہ کوجدید طریقہ تدریس کے تصورات پر تربیت دینے اورابتدائے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
بچپن کی مفت تعلیم کے منصوبے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کو یونیسیف کے تعاون سے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔ ایک ای سی ای کٹ کی مالیت پچاس ہزار روپے سے زائد ہے۔اس منصوبے سے منسلک سکولوں کی40ہزار روپے ای سی ای روم کی وال پینٹنگ کے لئے بھی دیے گئے تھے۔سی پی ڈی پی کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان نے کہا ہے کہ ابتدائے بچپن کی تعلیم کے لئے منتخب کردہ پیف پارٹنر سکولوں میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کٹس کی فراہمی یکم جون سے شروع ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں راجن پور ،رحیم یار خان اور جھنگ میں 30 پارٹنر سکولوں کو ای سی ای کٹس دی جاچکی ہیں واضح رہے کہ 3سے 5سال کے کمسن بچوں کے لیے پیف نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کا منصوبہ کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیاہے۔ابتدائی سطح پر پنجاب کے پانچ اضلاع راجن پور،رحیم یار خان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ اور لاہور کے105پیف پارٹنر سکول اس منصوبے سے وابستہ ہیں۔