صوبائی سیکرٹری صحت کا غیرحاضری پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد کبیر کو شوکاز نوٹس

صوبائی سیکرٹری صحت کا غیرحاضری پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے وائس ...

ملتان(وقائع نگار)صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے ینگ (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وائس چیئرمین و سابق صدر وائی ڈی اے ملتان ڈاکٹر محمد کبیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے25جنوری2017ء کو ریلیو کیا اور انہیں محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب26جنوری2017 کو بھجوایا گیا۔مگر ڈاکٹر محمد کبیر نے26جنوری2017ء سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب میں رپورٹ میں غیر حاضر ہیں۔شوکاز نوٹس میں7یوم میں تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے اور محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر