ہزاروں سالہ تاریخ رکھنے والا ملتان عجائب گھر سے محروم

ہزاروں سالہ تاریخ رکھنے والا ملتان عجائب گھر سے محروم

ملتان (سٹی رپورٹر)ہزاروں سالہ تاریخ رکھنے والا شہر ملتان بھی حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عجائب گھر سے محروم ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ملتان عجائب گھر کا ذکر تک نہیں کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ میں محکمہ آثار قدیمہ کے لئے 45 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جن میں سے جنوبی پنجاب کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے ملتان عجائب گھر کے لئے فنڈز ہی مختص نہیں کئے جا رہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں ملتان کے مختلف مقامات سے ملنے والے نوادرات اور تاریخی اشیاء لاہور اور ہڑپہ میوزیم کا حصہ بن گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر