اوقاف و مذہبی امور کے مختلف منصوبوں کیلئے 19 کروڑ روپے مختص جنوبی پنجاب کا ایک منصوبہ بھی شامل نہیں

اوقاف و مذہبی امور کے مختلف منصوبوں کیلئے 19 کروڑ روپے مختص جنوبی پنجاب کا ایک ...

ملتان (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلا سلوک، بجٹ 2016۔17ء میں اوقاف و مذہبی امور کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

مختلف منصوبوں کے لئے 19 کروڑ روپے مختص جس میں سے جنوبی پنجاب کا ایک بھی منصوبہ شامل نہیں، مدینہ الاولیاء ملتان بھی نظرانداز کر دیا گیا۔ بجٹ کے تحت پنجاب کی جاری و نئی سکیموں کا تعلق لاہور اور اپر پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے جبکہ جنوبی پنجاب کی کوئی نئی یا جاری سکیم شامل نہیں۔ واضح رہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد اہم مزارات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر