مسلمان ممالک پر عائد سفری پابندیوں کیخلاف فیصلہ،ٹرمپ انتظامیہ نے نظرثانی کی اپیل کر دی

مسلمان ممالک پر عائد سفری پابندیوں کیخلاف فیصلہ،ٹرمپ انتظامیہ نے نظرثانی ...

واشنگٹن(صباح نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے سفری پابندیوں کے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کیلیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔وائٹ ہاوس نے امریکی سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر عائد سفری پابندیوں کے قانون کو بحال کر دے جسے نچلی عدالتوں نے معطل کر دیا تھا اور موقف دیا تھا کہ یہ متعصبانہ عمل ہے۔حکومت نے اس معاملہ پر سپریم کورٹ کے نو ججوں سے دو ہنگامی درخواستیں دائر کر کے اپیل کی ہے کہ نچلی عدالتوں کے فیصلے کو منسوخ کیا جا ئے۔اس سے قبل عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سفری پابندیوں پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول