حکومت ججوں کے موبائل فون ٹیپ کررہی ہے:فواد چوہدری

حکومت ججوں کے موبائل فون ٹیپ کررہی ہے:فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ حکومت جج صاحبان اور ان کے خاندان کے موبائل فون ٹیپ کر رہی ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی واٹس ایپ کال کس نے ٹریس کی؟انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ شدہ واٹس ایپ کال کو میڈیا میں لیک کرنا حکومتی سازش ہے، نوازشریف حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تخت عدلیہ سے محاذ آرائی کر رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کس کے حکم پر عدلیہ کے اہم لوگوں کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اہم واقعے کی تحقیقات کے لیے مختلف اعلیٰ عہدیداروں اور خفیہ اداروں سے پوچھ گچھ کی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔