حکومت نے قرضہ لیکر بجٹ پیش کیا،رحمان ملک

حکومت نے قرضہ لیکر بجٹ پیش کیا،رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹ کی تجاویز کو رد کرتے ہوئے قرضہ لیکر بجٹ پیش کیا ہے چاکلیٹ سستی اور اشیاء خوردونوش مہنگی کی گئی کیا غریب چاکلیٹ کھا کر گزارہ کرینگے ؟ مضبوط و ترقی یافتہ پاکستان کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہونگے ورنہ مسائل کا گرداب ہمیں لے ڈوبے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ملک آج جن حالات سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار صرف نواز لیگ نہیں بلکہ تمام حکومتیں ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی کیلئے ایوان کے مشوروں کے تحت نہیں بلکہ پارٹی مفاد کے مطابق فیصلے مسلط کرتی ہے جو انتہائی نقصان دہ بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ بالکل ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کے مصداق ہے گزشتہ چار سالوں کے دوران سینٹ کی تجاویز کو مانا نہیں گیا ۔