عید کے بعد فائنل راؤنڈ کھیلیں گے،شیخ رشید

عید کے بعد فائنل راؤنڈ کھیلیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سپریم کور ٹ کے معزز جج جسٹس عظمت سعید نے قوم کے دل کی بات کہی ہے قوم جسٹس عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ،عدلیہ اورحکومت کے درمیان بہت بڑاخلاء پیداہوگیاہے،جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب کسی حکومت کے برے دن آتے ہیں تو اس کے حالات ہوتے پیداہوتے ہیں اور حکومت بے وقوفی میں ایسے ہی بیان دینا شروع کردیتی ہے،انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا معاملہ ڈان لیکس،پاناما لیکس سے بھی بڑاہے،اداروں کے درمیان ٹکراؤ شروع ہو جائے تو ایسے حالات میں جو کچھ ہوتا ہے سب کوپتہ ہے۔

شیخ

مزید : کراچی صفحہ اول