دبئی نے پاکستانی و فلپائنی شہریوں کیلئے وزٹ ویزہ پر پابندی لگا دی

دبئی نے پاکستانی و فلپائنی شہریوں کیلئے وزٹ ویزہ پر پابندی لگا دی

دبئی( آن لائن) دبئی جانے والے پاکستانیوں کے لئے بری خبر ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر 90 روزہ وزٹ ویزے پر پابندی لگا دی ہے ، پابندی کا اطلاق فلپائنی باشندوں پر بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ "یو اے ای وائرل " کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی اور فلپائنی باشندوں پر 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پابندی عائد کردی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ویزہ پابندی کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا تا ہم 31 مئی سے پہلے درخواستیں جمع کروانے والوں کا ویزہ پروسیس جاری رہے گا۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کچھ دنوں کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ، ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن ہمیں ہدایات دی گئی ہیں کہ 90 روز کے ویزوں سے متعلق درخواستیں قبول نہ کی جائیں۔وزٹ ویزے کی دیگر کیٹگریز جیسے کہ ٹرانزٹ ویزا جو کہ 14 دن کیلیے کارآمد ہوتا ہے اور شارٹ ٹرم ویزا جو 30 دن کیلیے ہوتا ہے، پر کوئی پابندی نہیں۔واضح رہے کہ 3 ماہ کا ویزا زیادہ تر وہ لوگ لیتے تھے جو دبئی میں یا تو کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا پھر نوکری، صرف سیرسپاٹے کیلیے تو ایک ماہ کا ویزا کافی ہوتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول