وزیر داخلہ کی ہدایت پر مساجد و امام بارگاہوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

وزیر داخلہ کی ہدایت پر مساجد و امام بارگاہوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

کراچی(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ہدایت پر نماز جمعہ کے موقع پر صوبے بھر کی تمام مساجد و عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ۔صوبائی وزیر داخلہ نے اس حوالے سے جاری شدہ مراسلے میں تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ نماز جمعہ کے تمام اجتماعات کی سیکورٹی پر کسی بھی صورت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور متعلقہ تھانے کی پولیس موبائلز اور نفری اپنے اپنے علاقوں میں واقع مساجد و عبادت گاہوں کی سیکورٹی پر مامور رہے گی۔سیکورٹی کے ان غیر معمولی اقدامات کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی تمام مساجد و امام بارگاہوں سمیت ہر طبقہ فکر کی عبادت گاہ کا مکمل تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول