رمضان المبارک ہمارے لیے ذریعہ نجات اور باعث رحمت ہے‘ قاری اللہ داد

رمضان المبارک ہمارے لیے ذریعہ نجات اور باعث رحمت ہے‘ قاری اللہ داد

ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد العصوم کے خطیب علامہ قار ی اللہ داد سعید ی نے کہاہے کہ رمضان المبارک ہماری نجات کا ذریعہ اور باعث رحمت ہے رمضان المبارک اور قر آن مجید ہماری بخشش کا ذریعہ ہیں اللہ تعالی نے ہمیں رمضان مبارک عطا فرمایا ہے اس موقع پر ضائع نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا کر ہمیں اپنی بخشش کا سامان پیدا کرنا چاہیے معاشرے میں اخلاقی اقدار کا قیام ترقی کا سبب اور قیام امن میں معاون بن سکتا ہے ،رسول کریم ﷺ کی تعلیمات کی پیروی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کرتے ہوئے ہم سب کو انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنانا چاہیے تاکہ دنیاو آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر بن سکے انہوں نے کہاہے کہ اسلام کا پیغام عالم گیر امن کا پیغام ہے رسول پاک ﷺ کی تعلیمات صحابہ کرام ، اہلبیت پاک اوراولیا ء کرام کی زندگیاں فروغ امن کی بہترین مثال ہیں انہوں نے کہاہے کہ روزہ ہمیں صبر کا درس بھی دیتا ہے اگر ہم صبر اور برداشت کا مظاہر ہ کریں تو ہمارے بے شمار مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر