قتل کرکے پھینکے گئے21سالہ نوجوان کی لاش مخدوم رشید نہر سے برآمد

قتل کرکے پھینکے گئے21سالہ نوجوان کی لاش مخدوم رشید نہر سے برآمد

ملتان(وقائع نگار)مخدوم رشید نہر سے قتل کرکے پھینکے گئے 21سالہ نوجوان کی لاش مقامی پولیس نے پرآمد کرلی ہے۔پولیس کے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

مطابق نوجوان کا نام انس سعید ہے جو سیتل ماڑی کے علاقے وسایا رام کا رہائشی اور فسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔واضع رہے انس سعید جمعرات کے روز9بجے شب گھر سے ضروری کام کے سلسلے میں نکلاجو گھر واپس نہ آیا۔ورثاء نے لاپتہ ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی۔لاش کے متعلق متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو گولی ماری گئی ہے اور دایاں کان بھی کاٹا گیا ہے۔

لاش برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر