4 علماء کے پنجاب میں تقریر کرنے پر پابندی

4 علماء کے پنجاب میں تقریر کرنے پر پابندی

ملتان (سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کے متحدہ علماء بورڈ نے 4 علماء کرام پر پنجاب میں تقریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جن(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

میں علامہ ذاکر جعفر جتوئی، ذاکر محمد علی حسنین کھرل، غضنفر عباس ہاشمی اور ملازم حسین ڈوگر شامل ہیں۔ متحدہ علماء بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ علماء کرام اپنی تقریروں میں دوسرے مسالک کے لوگوں کی دل آزاری کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر