جے ایس بینک اور ڈیجیٹل سنز کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

جے ایس بینک اور ڈیجیٹل سنز کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

کراچی (اکنامک رپورٹر)جے ایس بینک اور ڈیجیٹل سنز کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے شرکاء نے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو اپنانے پر زور دیا ۔اس سیمینار میں یورپ اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف اسپیکرز نے شرکت کی جبکہ 82سے زائد وفود نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشن سید عرفان اللہ نے کہا کہ پاکستانی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو ترقی دینے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کا ایک نقطے پر اتفاق انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فنانشل ٹیکنالوجی فرمز اور بینکوں کے درمیان پارٹنر شپ کی ضرورت ہے تاکہ اس شعبے کو بام عروج پر پہنچایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بطور ایک حکومتی ادارے کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی مدد کررہا ہے تاکہ ڈیجیٹل نظام کے فوائد حاصل کیے جاسکیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر