شریف الدین پیرزادہ کے انتقال پر مصطفی کمال اظہار افسوس

شریف الدین پیرزادہ کے انتقال پر مصطفی کمال اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پاکستان کے انتہائی معتبر و ماہر قانون دان ایڈووکیٹ شریف الدین پیرزادہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شریف الدین پیرزادہ قانون کے شعبے سمیت ملک کی اہم ترین ذمہ داریوں پر فائز رہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پاک سرزمین پارٹی ایڈووکیٹ شریف الدین پیرزادہ کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر