’’جنگی جنون ‘‘بھارت کا ایٹم بم لے جانیوالے میزائل پر تھوی ٹوکا ایک اور تجربہ

’’جنگی جنون ‘‘بھارت کا ایٹم بم لے جانیوالے میزائل پر تھوی ٹوکا ایک اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے این این) بھارت نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کا ایک اور تجربہ کرنے کادعویٰ کیاہے۔ بھارتی دفاعی اور عسکری ذرائع نے کہاکہ میزائل کا یہ تجربہ جمعہ کی صبح ریاست اڑیسہ کے علاقے چاندی پور میں ایک موبائل لانچنگ پیڈ سے کیا گیا۔ بھارتی فوجی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ میزائل اپنا راستہ تبدیل کرکے دشمن کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے بچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ تین سو پچاس کلومیٹر دور تک مار کرنے والا یہ میزائل اپنے ساتھ ایک ٹن روائتی اور ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کو مائع اورجامد دونوں طرح کے ایندھن سے چلایا جاسکتا ہے۔ بھارت نے اس سے پہلے مئی دوہزار سولہ میں پرتھوی دو میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔ پرتھوی ٹو میزائل ہندوستان کا تیار کردہ پہلا بیلسٹک میزائل ہے۔
پرتھوی میزائل

دوسراانٹرو
نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ لیکن اس کے جواب میں پاکستان نے سرحد پار کی دہشت گردی کی اور امن بات چیت کے لیے ضروری ماحول کو کامیابی کے ساتھ بگاڑ دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وہ مرکز کی مودی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریبِ حلف برداری میں وزیر اعظم نواز شریف کو مدعو کیا اور ان کے یوم پیدائش پر لاہور کا اچانک دورہ بھی کیا۔ لیکن، اس کے جواب میں پٹھان کوٹ اور اڑی پر حملے کیے گئے اور دو بھارتی جوانوں کے سر قلم کیے گئے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات اتنے ابتر نہیں، جتنے بتائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ وادی کا دورہ کرکے حالات کا بذات خود مشاہدہ کریں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ صورت حال کہیں بہتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے وہاں تین روزہ ’جی ایس ٹی‘ اجلاس کیا۔ بعض علاقوں میں کشیدگی تھی، لیکن سرینگر معمول کے مطابق تھا۔
ارون جیٹلی