کراچی سے پشاور کیلئے گیتا ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

کراچی سے پشاور کیلئے گیتا ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سے پشاور کیلئے گیتا ٹرین کا افتتاح کردیاگیا۔اس ضمن میں افتتاحی تقریب گزشتہ روز پی آئی سی ٹی میں منعقد کی گئی ۔اس موقع پر چیئرپرسن ریلوے میڈم پروین آغا نے گیتا ٹرین کا افتتاح کیا ، گیتا ٹرین ‘گڈز اینڈ ٹرانسٹ فور افغانستان پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ ٹرین کے ذریعے چلائی جارہی ہے ، گیتا ٹرین 16 کنٹینرز کا لوڈ لے کر کراچی سے پشاور جائے گی پشاور سے کنٹینرز روڈ کے ذریعے افغانستان لے جائیں گئے ، افتتاحی تقریب میں چیئرمین کے پی ٹی شفقت جاوید ‘ڈی ایس ریلوے نثار احمد میمن ، جنرل منیجر آپریشن ایڈمرل آصف حمید ، ڈایکٹرٹرانزٹ عرفانی جاوید، ڈی جی ٹیکنکل بورڈ بشیر قاضی علی مردان عباسی ‘ ٹریفک منیجر ‘ ڈپٹی ڈی ایس فوزیہ بشارت ،ڈی سی اوکراچی اسحاق بلوچ اور عبدالحسیب بھرگڑی سمیت ریلوے کے دیگرحکام بھی موجود تھے۔