انتظامی و پولیس افسران کے رمضان بازاروں کے دور ے‘ سٹالز کا معائنہ

انتظامی و پولیس افسران کے رمضان بازاروں کے دور ے‘ سٹالز کا معائنہ

خانیوال، ٹھٹھہ صادق آباد، وہاڑی، دنیا پور، کوٹ ادو، پیر جہانیاں، بہاولپور، رحیم یار خان، کروڑ لعل عیسن، راجن پور(نمائندگان) انتظامی و پولیس افسران اور منتخب نمائندوں کی جانب سے رمضان بازاروں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے سٹالز(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

کا معائنہ، آٹے کے تھیلے اور چینی کے پیکٹ کا وزن بھی کرایا، سکیورٹی انتظامات کی بھی چیکنگ کی تازہ فروٹ اور سبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی دیں اس سلسلہ میں خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے عوا م کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا رمضان خدمت پیکج دیا ہے اس پیکج میں آٹھ ارب 78 کروڑ روپے کی بے مثال سبسڈی سستے آٹے کی فراہمی کر دی گئی ہے جبکہ فی کلو گرام گھی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ ، چینی فی کلو گرام 50 روپے، سیب ، کیلے چنے کی دال ، بیسن پر 20 روپے فی کلو گرام سبسڈی ہے جبکہ دیگر اشیائے خوردونوش بھی مارکیٹ سے نہایت کم نرخوں پر دستیاب ہیں رمضان پیکج کے تحت دی جانے والی سبسڈی حکومت پنجاب کی صوبہ کے عوام سے دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے یہ بات رمضان بازارمیاں چنوں کے اچانک معائنے کے دوران کہی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر امجد علی سرگانہ بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن نے رمضان بازار میں سستے آٹے ، چینی ، گھی ، ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس، کریانہ سٹالز ، پھلوں ، سبزیوں اور مشروبات کے سٹالز کا معائنہ کیا کوالٹی اور نرخ بھی چیک کیے ڈپٹی کمشنر مظفرخان سیال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں عوام کو اشیاء خوردونوش پر جو سبسڈی دی ہے وہ اس سبسڈی سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور خریداری رمضان بازاروں سے کریں ضلع بھر میں قائم پانچ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش عام مارکیٹ سے نہایت کم نرخوں پرفراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے یہ بات رمضان بازار جہانیاں کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران عصمت بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار کے معائنہ کے دوران آٹے کے تھیلوں اور چینی کے پیکٹ کا بھی وزن کرایا ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستی او رمعیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع خانیوال میں لگائے گئے پانچ رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سخت سکیورٹی انتظامات کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین بلا خوف وخطر خرید وفروخت کرسکیں ۔ان خیالات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز رمضان بازار خانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کیمطابق ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر نے اچانک رمضان بازار جہانیاں کا معائنہ کیا انہوں نے رمضان بازار کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ بازار کو مزید بہتر بنایا جائے خریداروں کی سہولتوں کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو بہتر سے بہتر کیا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عمران عصمت،ڈی ایس پی شاہد نیاز گجر،افتخار بنگش،محمد عارف سعید،نذیر احمد خان ،ماجد اسلم،انچارج تھانہ جہانیاں چوہدری حق نواز،انچارج ٹریفک پولیس چوہدری عابد باجوہ،چوہدری ارشد گجرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی کیمطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے وہاڑی کے رمضان بازار کا دورہ کیا اور آٹے میں نمی کا تنا سب زیا دہ ہو نے پر آئند ہ نمی کے تناسب کو کم رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے چینی کے سٹال کا معا ئنہ کر تے ہو ئے ہد ایت کی کہ شام کے وقت لسٹوں پر سا را دن فر وخت ہو نے والی چینی کی مقد ار اور خر ید اروں کی تعداد دررج کر کے با قا عدہ دستخط کئے جا ئیں گو شت کے سٹا لوں کا معا ئنہ کے دوران صد ر انجمن تا جران ارشاد حسین بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ مر غی کے گو شت پر عام ما رکیٹ کی نسبت رمضان با زار سٹال پر 10روپے کی رعایت کو بڑ ھا تے ہو ئے بر ائلر ایسو یشن کی طر ف سے مز ید 5روپے کی ر عا یت دی گئی ہے اس طرح رمضان بازار میں بر ائلر مرغی کا گو شت عام مارکیٹ کی نسبت 15روپے رعا یت سے دستیا ب ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے دیگر سٹا لوں کابھی معا ئنہ کیا ما رکیٹ کمیٹی کی فیئر پر ائس شاپ پر انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ 5اشیا ء دال چنا ، بیسن ، کھجو ر ، سیب پر 20روپے فی کلو اور کیلا فی درجن 20روپے پنجاب حکومت کی سبسڈی کو نما یاں پینا فیلکس پر آویزاں کیا جا ئے اس مو قع پر ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی صد ر سر کل عمر ان رشید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فا روق، ڈسٹرکٹ آئی سر جن ڈاکٹر غلام حسین آصف، جنرل سیکر ٹری پا کستان میڈ یکل ایسو یشن ڈاکٹر احمد نواز،چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد،مر کز ی انجمن تا جران ضلع وہاڑی کے صد ر محمد جمیل بھٹی ، صدر مر کزی انجمن تا جر ان وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ، جنر ل سیکر ٹری انجمن تاجران وہاڑی راؤ خلیل احمد ، جنرل سیکر ٹری انجمن تا جران بو رے والا صغیر رامے بھی ہمراہ تھے دنیا پور سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لودھراں راجہ خرم شہزاد نے رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دنیاپور کادورہ کیا۔رمضان بازار اوردیگر بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کے معیار اور نرخوں کا موازنہ کرنے کے لئے انہوں نے عام بازار کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے رمضان بازار میں لگائے گئے اسٹالز کی تعداد ناکافی ہے اور نہ ہی رمضان بازار میں ہمہ قسم کی سبزیاں اور پھل موجود ہیں جبکہ عام بازار میں فروخت ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کا معیار رمضان بازار میں فروخت ہونے والے پھلوں اور سبزیوں سے کئی گنا بہتر ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں اسٹالزکی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ہمہ قسم کی سبزیاں اور پھل فروخت کے لئے پیش کئے جائیں کوٹ ادو، پیر جہانیاں سے تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان کیمطابق ضلع میں قائم رمضان بازاروں میں عوام کو اشیاء خوردونوش پر ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، عوام کو رمضان بازاروں میں بازار سے با رعایت تازہ پھل، سبزیاں اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے مظفرگڑھ میں قائم رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں پھل سبزی اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی مظفرگڑھ میں اجناس کی نیلامی کا عمل مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ ناجائز منافع خوروں کا قلع قمع کیا جاسکے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے رمضان بازار میں قائم مختلف سٹالوں پر موجود اشیاء کو معائنہ کیااور رمضان بازار میں آنے والے خریداروں سے اشیاء کی قیمت ، وزن اور معیار کے بار ے میں دریافت کیا بہاولپور سے بیوورپورٹ کیمطابق دریں اثناء ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس نے آج صبح سبزی منڈی بہاول پور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے کاموں کی نگرانی کی رحیم یار خان سے بیورورپورٹ کیمطابق ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے، ماہ رمضان میں اشیائے خورد و نوش، فروٹ و سبزی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور عملہ کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل سے لیکر ترسیل تک تمام مراحل کی موثر نگرانی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں گھٹیا و غیر معروف برانڈز کی کوئی اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں ، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اعلیٰ برانڈز کی اشیاء ضرو ر یہ فروخت کی جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے عید گاہ، ٹاؤن ہال اور کوٹسمابہ کے رمضان بازارو ں کے دورہ پر متعلقہ افسران کو دیں۔ کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سیکرٹری انکوئریز S.GADشاہد عبداللہ ،اے ڈی سی لیہ نعیم اللہ بھٹی اے سی کروڑ تنویر یزداں کا صدرانجمن تاجران کروڑ حاجی مختار کے ہمراہ سستا رمضان بازار کا دورہ کیا جس میں اشیاء کی کوالٹی قیمت اور وزن کا جائزہ لیا اور کہا کہ سستا رمضان بازار میں معیاری اشیاء رکھیں اور مقررہ ریٹس پر دیں اس موقعہ پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کروڑ افتخار احمد نیازی ،وائس چیئرمین رانا محمد طارق،چیف آفیسر ممتاز احمد خان کلاچی،تحصیلدار افتخار احمد ڈھانڈلہ،صدر انجمن پٹواریاں ملک اعجاز اولکھ،محمد ادریس ودیگر موجود تھے راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق چیئر مین ضلع کونسل راجن پور سردار عبدالعزیز خان دریشک اور ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد گجر نے رمضان بازار راجن پور کادورہ کیا اس موقع پر ہر دو شخصیات نے پھلوں ،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کے اسٹالز کادورہ کیا اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عام شہریوں کو ماہ صیام میں مہنگائی سے نبرد آزما ہو نے کیلئے بھرپور ریلیف فراہم کررہی ہے چینی اور آٹے سمیت سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش چنا ،بیسن اور دالیں سمیت کئی اشیا ء پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے اُنہیں بریف کیا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظا مات کئے گئے ہیں اور رمضان بازار آنے والوں کی سہولت کیلئے موٹرسائیکل کی پارکنگ بھی تیار کی گئی ہے اس وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محبوب اور عملہ مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھا۔

رمضان بازار

مزید : ملتان صفحہ آخر