اسسٹنٹ کمشنر میانچنوں کا چتالہ ٹاؤن میں چھاپہ مضر صحت سموسے ، چکن رول بنانے والا کارخانہ سیل

اسسٹنٹ کمشنر میانچنوں کا چتالہ ٹاؤن میں چھاپہ مضر صحت سموسے ، چکن رول بنانے ...

خانیوال(نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی زیر نگرانی ضلع بھر(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

میں مضرصحت اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف جاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں امجد سلیم سرگانہ نے چتالہ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر مضروصحت سموسے اور چکن رول بنانے والا کارخانہ سیل کردیا اس کارخانے میں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے جبکہ سموسے اور رول کی تیاری میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر امجد سلیم سرگانہ نے کارخانہ سے اشیاء کے نمونے لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے ملزمان میاں چنوں اور چیچا وطنی کے علاقو ں میں سموسے اور دیگر رول سپلائی کرتے تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر