ایئرپورٹس پرہیروئن کی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے اے ایس ایف حکام مزید متحرک

ایئرپورٹس پرہیروئن کی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے اے ایس ایف حکام مزید متحرک

لاہور (سپیشل رپورٹر ) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے ایئرپورٹس پر ہیروئن کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے اے ایس ایف حکام مزید متحرک ہو گئے ، ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے پی آئی اے حکام کو جہازوں سمیت دیگر دفاتر تک رسائی کے لیے خط تحریر کر دیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط میں تجویز پیش کی ہے کہ پی آئی اے کے جہازوں سمیت کھڑے اور مرمت کے لئے استعمال ہونے والے ھینگرز، شعبہ فلائٹ سروسز، شعبہ انجینئیرنگ، شعبہ کیٹرنگ اور دیگر شعبہ جات تک اے ایس ایف اہلکاروں کو رسائی کا حق دیا جائے تاکہ ہیروئن کے اسمگلرز کو پکڑنے میں مدد حاصل ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اے ایس ایف کو ہینگرز اور طیاروں تک رسائی کی یقین دہانی کروا دی صرف تحریری اجازت باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد آئندہ اے این ایف اور اے ایس ایف مل کرہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سمگلنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر