ترنول،پولیس کی کارروائی6ہزارلٹر کیمیکل ملا دودھ برآمد،3ملزمان گرفتار

ترنول،پولیس کی کارروائی6ہزارلٹر کیمیکل ملا دودھ برآمد،3ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ترنول(نمائندہ خصوصی)تھانہ ترنول پولیس کی کامیاب کاروائی ،6ہزار لیٹر کیمیکل ملا مضر صحت دود ھ برآمد3گاڑیوں سمیت3ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول ایس۔ایچ۔او سجاد حسین بخاری نے پولیس کے ہمراہ اے۔ایس۔ آئی صابر حسین ،اے۔ایس۔آئی عبدالغفار اور ہیڈ کانسٹیبل جمیل حسین نے مخبر کی اطلاع پر ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ دوران چیکنگ 6ہزار لیٹر کیمیکل ملا مضر صحت دودھ سرگودہا و دیگر علاقوں سے لایا جانے والا ترنول سمیت جڑواں شہروں میں فروخت کیلےئے لایا جا رہا تھا تھانہ ترنول پولیس نے موثر کاروائی کرتے ہوئے RIX.3394سوزوکی ،پک اپ نمبری RIX.2907 اور مزدا 3500.,۔LEX9010کوہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کے احکامات پر کیمیکل ملا مضرصحت دودھ اور گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر ملزمان فیصل محمود ،عمران خان، اور عمر حیات خان کیخلاف زیر دفعہ فوڈ ایکٹ مقدمہ کر کے تفتیش شروع کر دی ۔SHOسجاد حسین شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام بالا کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے مذید ایسی موثر کاروائیاں کی جائیں گی ۔