نہال ہاشمی میں وزیر اعظم بولتا ہے: چودھری اعتزاز احسن

نہال ہاشمی میں وزیر اعظم بولتا ہے: چودھری اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کیخلاف دستاویزات جمع کراؤں گا نہال ہاشمی میں وزیر اعظم بولتا ہے۔ نواز شریف وزیر اعظم رہے تو 2سال میں نہال ہاشمی کو گورنر لگائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سنیٹر اعتزاز حسن نے کہا کہ ججوں کو مافیا والے ریماکس نہیں دینے چاہیں ججوں کو اپنے فیصلے لکھنے چاہیں اس قسم کے ریماکس فضا کو آلودہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادارن بالکل مافیا ہیں نہال ہاشمی کے حالیہ بیان کے پھیچے بھی نواز شریف ہیں نواز شریف وزیر اعظم رہے تو وہ 2سال میں نہال ہاشمی کو گورنر لگائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف لاڈلے اور بگڑے بچے ہیں۔
اعتزاز احسن