ملتان میں خاتون کی 3 کمسن بیٹیوں سمیت نہر میں کود کر خود کشی

ملتان میں خاتون کی 3 کمسن بیٹیوں سمیت نہر میں کود کر خود کشی

ملتان(اے این این)جھول وینس کی خاتون نے خاوند سے جھگڑے پر تین بیٹیوں 4سالہ رابعہ، 6سالہ مہناز اور 7سالہ صبیحہ سمیت ہیڈ نواب پور کے قریب نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ریسکیو اداروں کیساتھ مل کر خاتون اور دو بچیوں کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا تاہم اندھیرے کے باعث 7سالہ صبیحہ کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے ماں اور دونوں بیٹیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقع کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ماں بچیاں خود کشی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر