نہال ہاشمی سے غلطی ہوئی ٗحکومت احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے ٗمشاہد اللہ

نہال ہاشمی سے غلطی ہوئی ٗحکومت احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے ٗمشاہد اللہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی سے غلطی ہوئی ٗحکومت ہر لحاظ سے احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے ٗ اداروں کے درمیان کشیدگی نہیں ٗ اپوزیشن کو پی ٹی وی پر براہ راست کوریج کے حوالے سے بہانے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر پی ٹی وی پر براہ راست دکھانا ممکن نہیں ٗ پیکیج بنا کر دکھایا جائیگا ٗماضی میں جب اپوزیشن حکومت میں تھی اس وقت ان کو یہ خیال کیوں نہیں تھا آئندہ عام انتخابات 2018ء میں عوام ہر جماعت کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں گے، عوام دیکھیں گے کہ سندھ میں پی پی پی کی کارکردگی کیا تھی اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو کیا دیا پھر مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے حوالے سے عوام فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اور توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے مختلف منصوبے لگائے جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ نہال ہاشمی نے جو بیان دیا وہ غلط ہے، بیان جب سامنے آیا تو اسی وقت پارٹی رکنیت معطل کردی گئی انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر