کبیر والا،بس اور ٹرک تصادم میں 7افراد جاں بحق،10زخمی

کبیر والا،بس اور ٹرک تصادم میں 7افراد جاں بحق،10زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کبیروالا ( آن لائن )کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کبیروالا جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس کراسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی۔حادثے کے وقت بس میں 50 مسافر سوار تھے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، جن کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔