پولیس ایکسیس سروس کا منصوبہ عوام خدمت کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا:فدا حسین شاہ

پولیس ایکسیس سروس کا منصوبہ عوام خدمت کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا:فدا حسین ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ ریجن سید فدا حسین شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ پولیس کی جانب سے پولیس ایکسیس سروس کا منصوبہ عوامی خدمت کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا ایک ایس ایم ایس کے ذریعے عوام کی پولیس تک رسائی ممکن ہو سکے گی عوام کی دوریوں کو دور کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے صلاح الدین خان محسود کی ہدایت پر ایک ایسا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کی بدولت پولیس کو عوام کے سامنے براہ راست جوابدہ بنا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس ٹانک میں پولیس ایکسیس سروس کی منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک شاہ نذر ،ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی ،تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز،سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین ،معززین علاقہ اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ پولیس ایکسیس سروس کی بدولت ایک عام شہری کسی بھی وقت ،کسی بھی جگہ سے پولیس اہلکاروں کے خلاف نہ صرف شکایات درج کراسکتا ہے بلکہ دیگر جرائم اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پولیس کو اطلاعات فراہم کر سکتا ہے پاس کا نظام درحقیقت پولیس کے اختیارات پر چیک رکھنا ہے اور اس نظام کے ذریعے عام شہری کسی بھی وقت پولیس کے اعلی افسر سے رابطہ قائم کر سکتا ہے عام شہری کی طرف سے موصول ہونے والا ایس ایم ایس خیبر پختون خواہ کے کمپوٹرایزڈ نظام کا حصہ بن جائیگا اور پولیس کی جانب سے شکایات کے ازالہ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاس کے نظام کے ذریعے شہری ٹانک کے ڈی پی او اور ڈی آئی جی ڈیرہ ریجن کی موبائل نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس اطلاعات فراہم کر سکتے ہیں یا انسپکٹر جنرل پولیس کے ذاتی موبائل نمبر پر بھی ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں مذکورہ نظام میں پولیس کو عام شہریوں کے قریب لانا ہے اور ان کے مسائل کی فوری داد رسی کرنی ہے اس کے لئے پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر