کوہاٹ‘ بائی پاس روڈ کے رہائشی گیس فراہمی کیلئے عباس آفریدی کے پاس پہنچ گئے

کوہاٹ‘ بائی پاس روڈ کے رہائشی گیس فراہمی کیلئے عباس آفریدی کے پاس پہنچ گئے

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) حافظ آباد سمیت بائی پاس روڈ کے رہائشی گیس فراہمی کے لیے عباس آفریدی کے پاس پہنچ گئے گزشتہ دو سالوں سے معزز ممبر قومی اسمبلی عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہا ہے مگر دیہاتوں تک آفریدی برادران کی کوششوں سے گیس پہنچنے کے باوجود اربن2 کا علاقہ گیس کی سہولت سے محروم ہے ان خیالات کا اظہار حافظ آباد کے عمائدین نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ ہمارے معزز ایم این اے گزشتہ دو سالوں سے فرما رہے ہیں کہ بائی پاس روڈ حافظ آباد وغیرہ کے لیے گیس فراہمی منصوبے کے لیے فنڈز جمع کروا دئیے ہیں جلد کام کا آغاز ہو گا مگر افسوس عباس آفریدی کوھاٹ کے دور دراز علاقوں میں دیہاتوں میں گیس پہنچا رہا ہے مگر ہمارے ایم این اے اربن2 کے شہری اور گنجان آبادی کے علاقوں حافظ آباد ڈھیری بانڈہ سنی کالونی اور بائی پاس کے دیگر علاقوں میں گیس فراہمی میں زبانی باتوں اور دعوؤں کے سوا عملی طور پر کچھ نہ کر سکے یہی وجہ ہے کہ حافظ آباد کے عمائدین کا وفد عباس آفریدی سے جا کر ملا اور انہیں علاقہ عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور ترقی سے محروم اربن2 کے علاقہ جات کے لیے گیس منظوری کا مطالبہ ہے جس پر انہوں نے علاقہ عوام کو یقین دلایا کہ جلد ہی حافظ آباد سمیت تمام بائی پاس کے رہائشی آبادیوں کو گیس کی سہولت میسر آ جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر