معروف ماہر تعلیم سید رفیق کی سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی

معروف ماہر تعلیم سید رفیق کی سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ معروف ماہر تعلیم سید رفیق کی سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ،محکمہ تعلیم نے شانگلہ میں مختلف سائنس اساتذہ کو ترقی دے کر سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ،سید رفیق نے ہائیر سیکنڈری سکول کوٹکے میں کام شروع کردیا، اس سے پہلے سید رفیق 1995سے لیکر مئی2017 تک سائنس ماسٹر گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری میں اپنی فرائض انجام دے رہا تھا۔دوران ملازمت سکول میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر دودفعہ صوبائی ایوارڈاور سرٹیفکیٹ بھی وصول کرچکے ہیں،سیدرفیق نے اپنے دوران ملازمت میں مخالفین کی طرف سے انتہائی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن سیدرفیق نے جوانمردی سے ان کا مقابلہ کیا اور یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی کارکردگی کی بنیاد بنیاد پر ترقی سے نوازا۔سکول کے پرنسہل اور اساتذہ کرام نے سید رفیق کی ترقی کو خوش آئند قرار پایا۔ اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر