جماعت اسلامی یوتھ آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی

جماعت اسلامی یوتھ آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی

پشاور(پ ر)جماعت اسلامی یوتھ پشاور کے صدر صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کے میدانوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے‘ ٹاؤن ون کے ناظم نے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ کی فیس اصولی اور قانونی تقاضے پور ے کرنے کے باوجود کھیلوں کے میدانوں کو کاروبار بنا لیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ اس نا انصافی کے خلاف آج بروز ہفتہ 3 جون کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ٹاؤن ون کے ناظم کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ کے ہزاروں کارکن ناظم کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے‘ جس کی تمام تر ذمہ داری زاہد ندیم پر عائد ہو گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر