ہری پور‘ سرائے نعمت خان فیڈر سے منسلک پول گرنے سے کئی گھنٹے بجلی بند رہی

ہری پور‘ سرائے نعمت خان فیڈر سے منسلک پول گرنے سے کئی گھنٹے بجلی بند رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور( نامہ نگار)سرائے نعمت خان فیڈر سے منسلک پول گرنے سے کئی گھنٹے بجلی بند رہی دن بارہ بجے کے قریب معطل ہونے والی برقی رو رات گئے تک بحال نہ ہوسکی روزہ داروں کو سحری و افطاری میں سخت مشکلات کا سامنا گزشتہ روز سرائے نعمت خان فیڈر سے منسلک گاڑی کی ٹکر سے ٹوٹنے والے پول کی وجہ سے دن بارہ بجے کے قریب سرائے نعمت خان فیڈر سے بجلی غائب ہوگئی افطار اور پھر تراویح تک بجلی بحال نہ ہوسکی چند لمحوں کے لیے بحال ہونے کے بعد رات پھر بند کردی گئی اور سحر کے وقت روزے داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یاد رہے کہ سرائے نعمت خان فیڈ رپر فرضی فالٹ نے صارفین کو ذہنی مریض بنا دیا ہے دن رات کے اوقات میں بجلی غائب رہنے سے عوام علاقہ سخت احتجاج پر مجبور ہیں