تر بیلہ ڈیم کے غازی بھروتہ پاور چینل اور بیراج میں دفعہ144 کے تحت نہانے پر پابندی عائد

تر بیلہ ڈیم کے غازی بھروتہ پاور چینل اور بیراج میں دفعہ144 کے تحت نہانے پر ...

صوابی(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی معتصم باللہ شاہ نے تر بیلہ ڈیم کے غازی بھروتہ پاؤر چینل اور بیراج میں دفعہ144کے تحت نہانے پر پابندی لگا دی جس کا اطلاق اکتیس مئی سے اکتیس جولائی تک ہو گا اسی طرح صوابی میں واقع غازی بھروتہ نہر ، پیہور نہر اور دریائے سندھ میں نابالغ بچوں کے نہانے پر بھی اکتیس اگست تک پابندی عائد کر دی گئی ہے یاد رہے کہ موسم گرما اور خصوصاً رمضان المبارک کے دوران ضلع صوابی کے علاوہ دیگر اضلاع کے لوگ یہاں آکر دریائے سندھ اور نہروں میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے نہاتے ہے جس میں اکثر کمسن بچے بھی نہاتے ہیں جو کہ غوطہ خور نہ ہونے کی وجہ سے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو تے ہیں #

مزید : پشاورصفحہ آخر