محکمہ خزانہ کا شائع شدہ خبر کی تردید

محکمہ خزانہ کا شائع شدہ خبر کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر) محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان نے 26مئی2017کو روزنامہ اخبارخیبر پشاور میں محکمہ خزانہ کے ایک افسر حماد رضا کے حوالے سے بیان یعنی بینک آف خیبر اور جی پی فنڈ؍پنشن فنڈ پر مراعات حاصل کرنے کے بارے میں شائع ہوا ہے کی تردید کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ خزانہ مندرجہ بالاشائع شدہ اشاعت کی سختی سے تردید کرتا ہے جس میں محکمہ خزانہ کے بجٹ آفیسرفنڈ،حماد رضا پر بے بنیاد الزامات لگا کر اس کی ساکھ کو متاثر کیا گیا ہے۔یہ تمام الزامات جھوٹ اور حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بالا معاملے سے بجٹ آفیسر کا نہ کوئی تعلق ہے اور نہ رہا ہے جہاں تک جی پی فنڈ و پنشن فنڈ کے امور کا تعلق ہے محکمہ خزانہ وضاحت کرتا ہے کہ جی پی فنڈو پنشن فنڈ کے جملہ امور بورڈ کی منظوری سے طے پاتے ہیں جس کی سربراہی چیف سیکرٹری،حکومت خیبر پختونخوا کرتے ہیں۔بینک معاملے کے حوالے سے معلومات کا مذکورہ افسر سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وعدہ معاف گواہ بننے کے حوالے سے کوئی تحقیقات ہوئی ہیں۔خبر میں دی گئی معلومات کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں اور خالصتاً بدنیتی پر مبنی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ خزانہ ایسی افواہیں پھیلانے والے عناصر کی شدید مذمت کرتا ہے اور قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔