ورکرز ویلفیئر بورڈ سے جعلی ڈگری ہولڈرزکو فارغ کیا جائیگا‘ صبورشاہ

ورکرز ویلفیئر بورڈ سے جعلی ڈگری ہولڈرزکو فارغ کیا جائیگا‘ صبورشاہ

پشاور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر ورکرز ویلفیئر بورڈ سید عبدالصور شاہ نے کہا ہے کہ بورڈ میں جو جعلی ڈگری ہولڈرز عرصہ دراز سے براجمان ہیں اور جن کا ورکرز کے ساتھ رویہ نامناسب ہے ان کو جلد فارغ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ 12 سے 14 افسران جن کی جعلی ڈگریاں ہیں ان کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے‘ ان میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سرفہرست ہیں‘ انہیں اپنے انجام تک پہنچانے کیلئے عید کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے منظر عام پر لایا جائیگا‘اس سلسلے میں دھرنے سمیت عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ صبور شاہ نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ وفاقی ادارہ ہے اور ایک صوبائی وزیر اس میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں جو غیر قانونی اقدام ہے‘جبکہ بورڈ میں شامل ایسے افراد جو مراعات اور بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں ان کو فارغ کرکے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا ‘ اس سلسلے میں بورڈ کے آئندہ اجلاس پر اس تمام صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر