محکمہ تعلیم زنانہ کوہاٹ نے میرٹ کے دعوے ہوا میں اُڑادیئے

محکمہ تعلیم زنانہ کوہاٹ نے میرٹ کے دعوے ہوا میں اُڑادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم زنانہ کوہاٹ نے میرٹ کے دعوے ہوا میں اُڑادیئے۔معلمین کی تقرریوں میں میرٹ کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔محکمہ تعلیم میں میرٹ کی پامالی برداشت نہیں کرینگے۔تحصیل کونسلر سمند خان کا اجلاس سے خطاب تحصیل کونسلر سمند خان نے تحصیل کونسل لاچی کے اجلاس سے میں متفقہ طور پر قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم زنانہ کوہاٹ نے میرٹ کے دعوے ہوا میں اُڑادیئے۔معلمین کی تقرریوں میں میرٹ کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حالیہ PSTٹیچر کی 5پوسٹوں پر یونین کونسل رحمن آباد میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں ای ڈی او زنانہ کوہاٹ نے من پسند چہیتوں کو نوازا ۔اُنہوں نے کہا کہ ای ڈی او زنانہ مس رضوانہ عرصہ دراز سے کوہاٹ کی سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ ایس ڈی او زنانہ کوہاٹ حسرت زارا بھی عرصہ دراز سے اپنے ضلع کوہاٹ میں تعینات ہے مذکورہ افسران نے معلمین کی تقرریوں میں میرٹ کا جنازہ نکال دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم زنانہ کوہاٹ میں جتنے بھی عہدیدران ،افسران،کلرکس جو کہ عرصہ دراز سے کوہاٹ میں تعینات ہیں اور مشترکہ طور پر میرٹ اور قانونی پالیسیوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ان کا ریکارڈ طلب کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔