کرک‘ تحصیل کورٹ کے سامنے نوجوان قتل‘ ملزمان فرار

کرک‘ تحصیل کورٹ کے سامنے نوجوان قتل‘ ملزمان فرار

کرک (بیورورپورٹ)تحصیل کورٹ بانڈہ داؤد شاہ کے گیٹ اور مسلح پولیس گارڈ بمشکل بیس فٹ بالکل سامنے نوجوان کا قتل، ملزمان جائے وقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب، تھانہ بانڈہ داؤد شاہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ تاریخی پیشی کیلئے بیرون شہر سے آنیوالے مقتل طارق نواز سکنہ دریش خیل پالہ بانڈہ تحصیل کورٹ کے گیٹ پر رکشہ سے اترے اور ڈرائیور کو کرایہ دینے لگے تو اسی دوران ہی تعاقب میں آنیوالے دو موٹر سائیکل سواروں نے پستول کی صرف ایک گولی انکے کھوپڑی میں اتار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تھوڑی دیر بعد دو ڈھائی سو فٹ پر واقع تھانہ بانڈہ داؤد شاہ میں منتقل کیا گیا تاہم پوسٹ مارٹم کے باوجود رات تک لاش کو لینے مقتول کے ورثاء نہیں پہنچے۔ ورثاء یعنی مقتول کی اہلیہ کو پہنچنے پر رات دس بجے لاش حوالے کیا گیا رات گئے مقتول کو انکے آبائی گاؤں پالہ بانڈہ دریش خیل میں سپرد خاک کیا گیا۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ ورثاء شہر میں موجود نہ ہونے کیوجہ سے بانڈہ داؤد شاہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ اپنی مدعیت میں درج کرائی جبکہ مقتول کے ورثاء آج کسی بھی وقت کسی کے خلاف دعویداری رپورٹ کرنے آسکتے ہیں۔ مقتول کا قتل دیرینہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر