سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سینکڑوں اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سینکڑوں اشتہاری گرفتار

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون ایک ماہ کے دوران ڈھائی سو سے زائد اشتہاری گرفتار کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برامد ٹریفک پولیس میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ میں ایک کروڑ پندرہ ہزار جرمانوں کے مد میں قومی خزانے میں جمعمردان پولیس نے ماہ مئی 2017 ؁ کے دوران254 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار جبکہ112 کلوگرام سے زائد چرس،بھاری تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمدکیا ۔ٹریفک وارڈن پولیس مردان نے ایک کروڑ 15ہزار 950پچاس روپے ٹریفک جرمانے وصول کئے۔ڈی آر سی سٹی سرکل ، کاٹلنگ اورتخت بھائی نے مختلف نوعیت کے147تنازعات کو حل کیا۔238 غیر رجسٹرڈ کرایہ داران ،ناقص سیکورٹی انتظامات پر141سرکاری و نجی اداروں ۔ہوٹلزاورُ سود ایکٹ کے تحت 03افرادکے خلاف مقدمات درج کئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایات پرایس پی آپریشن اینڈ ہیڈ کوارٹرزعبدالرؤف بابر کی نگرانی میں ضلع مردان میں جرائم کی بیخ کنی اور قیام امن کیلئے مردان پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ مئی2017 کے دوران مختلف کاروائیوں میں254 مجرمان اشتہاری جو کہ پولیس کو قتل، اقدام قتل، چوری، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے کو گرفتار کیاگیا۔ ناقص سیکورٹی انتظامات پر141سرکاری و نجی اداروں،ہوٹلز،03 افراد پرُ سود ایکٹ اور238غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے۔ اسی طرح23کلاشنکوف ،03کالاکوف،11رائفل ،54 بندوق،126پستول اور3534 مختلف بورز کے کارتوس برآمد کیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے112کلوگرام چرس،34 لیٹر شراب اور 55 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔اسی طرح ڈی آر سی سٹی سرکل، کاٹلنگ اورتخت بھائی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے147تنازعات حل کئے ۔ٹریفک وارڈن پولیس مردان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر27,361مختلف گاڑیوں کو چالان کر کے ایک کروڑ 15ہزار 950پچاس روپے ٹریفک جرمانے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے مردان پولیس قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔رمضان المبارک کے دوران مردان پولیس نے عوام الناس کی سہولیات کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیئے ہیں ۔ عوام الناس جرائم کی بیخ کنی،ٹریفک قوانین کی پاسداری اور قیام امن کیلئے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کریں ۔ ڈی آر سی مردان کے قیام سے لوگوں کے تنازعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام کافی بہتر ہوا ہے اور اس کی بہتری کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔سود،ہوائی فائرنگ ، منشیات فروشی ،قمار بازی ، فحاشی کے اڈوں، غیر رجسٹرڈ موٹر سا ئیکلوں اور جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف معزز شہری پولیس کیساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر