شہریوں کے جان ومال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے :صوبیدار ظاہر شاہ

شہریوں کے جان ومال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے :صوبیدار ظاہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ملاکنڈ لیویز فورس کے سرکل آفیسر بٹ خیلہ صوبیدار ظاہر شاہ نے تحصیل بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈرزاور تفتیشی عملے کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور منشیات سمیت تمام معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور اس سلسلے میں دستیاب وسائل بروئے کارلاکر اپنی ڈیوٹی ایماندار ی سے انجام دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیویز پوسٹ پل چوکی میں بٹ خیلہ سرکل کے تھانوں کے پوسٹ کمانڈروں اور تفتیشی عملے کے اجلاس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا بریفنگ میں کیا انھوں نے کہا کہ ہیروئن کے بعد اب آئس جیسا موذی نشہ نئی نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اس ناسور کی روک تھام کیلئے پورے علاقے میں کریک ڈاؤن کیا جائے گا اس کے علاوہ دیگر تمام نشہ آور چیزیں چرس شراب اور خصو صا قمار سمیت دوسری معاشرتی برائیوں کا خاتمہ متعلقہ پوسٹ کمانڈر کی ذمہ داری ہے انھوں نے کہاکہ پی سی کے بعد تھانے کے جملہ امور ایم ایچ سی کے فرائض میں شامل ہے جبکہ سیاسی شخصیات کی سیکورٹی وغیرہ انہی کے ذمے ہے مختلف پوسٹ کمانڈروں نے اس موقع پر تھانوں کے مسائل اور سہولتوں کی کمی پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن میں گاڑیوں کا فیول ومر مت سٹیشنری باورچی حجام اور چاردیواری وغیرہ شامل ہے سر کل آفیسر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ فورس کے مسائل کا حل اور سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے جیسے پورا کیا جائے گا تاکہ فورس کی کارکر دگی متاثر نہ ہو انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام اور منشیات وجرائم کے خاتمے میں لیویز فورس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ عوام کو خوشحالی و پر امن ماحول مل سکے ۔