موت کی جھوٹی افواہ ، کنگ خان بھی میدان میں آگئے

موت کی جھوٹی افواہ ، کنگ خان بھی میدان میں آگئے
موت کی جھوٹی افواہ ، کنگ خان بھی میدان میں آگئے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان طیارہ حادثے میں اپنی موت کے افواہ کے بعد میدان میں آگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ رخ خان نے حادثے سے متعلق ایک دلچسپ ٹوئٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ بالوں پر ہاتھ پھیر کر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں، ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ طیارہ تباہہونے اورفلم کے سیٹ پر خطرناک حادثے کے باوجود وہ بچ گیا ہوں۔

یاد رہے شاہ رخ خان آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اورچند روز قبل فلم سٹی میں شوٹنگ کے دوران سیٹ کی چھت گرگئی تھی ، شاہ رخ خان اس حادثے میں بال بال بچ گئے تاہم ٹیم کے 2 ارکان اس میں زخمی ہوئے۔

اسی دوران غیر ملکی ویب سائٹ نے دوران شاہ رخ خان کے موت کی خبر چلادی جس میں کہا گیا کہ پیرس میں طیارہ حادثے میں میں کنگ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جب کہ کئی بھارتی ویب سائٹ نے بھی تصدیق کیے بغیر یہ خبر شائع کی۔

مزید : تفریح