چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران سرفراز الیون کے لیے سب سے اہم کام کونسا ہے ؟سٹار آل راﺅنڈ ر شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے لیے اپنے کالم میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران سرفراز الیون کے لیے سب سے اہم کام ...
 چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران سرفراز الیون کے لیے سب سے اہم کام کونسا ہے ؟سٹار آل راﺅنڈ ر شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے لیے اپنے کالم میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان اتوار کو شیڈول میچ میں ویرات کوہلی کی وکٹ اہمیت کی حامل ہوگی۔

ایجبیسٹن میں ہونے والے میچ پر دونوں ملکوں کی عوام پرجوش ہے۔شاہد آفریدی نے اس موقع پر آئی سی سی ویب سائٹ کے لیے اپنے کالم میں رقم کیا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہمیشہ سنسنی خیز ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ دونوں کپتانوں کے لیے بڑا امتحان ہوگا، جب بھی ایشیا کی یہ دونوں ٹیمیں مدمقابل آتی ہیں، ہر ایک اس میں بھرپور دلچسپی لیتا ہے اور خاص آئی سی سی ایونٹ میں ان کا مقابلہ اور بھی اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی سپورٹر میں ہمیشہ چاہتا ہوں کہ میری ٹیم فاتح بنکر میدان سے باہر آئے، تاہم بھارتی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس اور ان کے اسکواڈ کی گہرائی کو دیکھتے ہوئے مجھے حریف ٹیم کو تھوڑا ایج دینا پڑیگا تاہم کوہلی اپنے دن میں کسی بھی بولنگ اٹیک کو اڑاکر رکھ سکتا ہے، ہمارے لیے اس کی وکٹ کا حصول اہم ہوگا جبکہ اس کو جلد آوٹ کرنے پر پاکستانی ٹیم بھارت کو کم اسکور تک محدود کرسکتی ہے۔

مزید : کھیل