حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی پیشی کیلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی پیشی کیلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے
حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی پیشی کیلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز چوتھی بار جے آئی ٹی کے روبروو پیش ہونے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق گزشتہ روز حسن نواز کی پہلی پیشی کے بعد حسین نوازپاناما کیس کی مزید تحقیقات کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کی چوتھی طلبی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں جومنی ٹریل اور آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کے جواب دیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جن سے 7 گھنٹوں تک تحقیقات ہوتی رہی ۔حسن نواز نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور سوالات کے جوابات بھی دیے۔

اس سے قبل 1جون 2017 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاتھا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 2 گھنٹے انتظار بھی کرایا گیا ہے اوروکیل کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم مجھ سے جتنے سوالات کیے گئے میں نے جوابات دے دیے ہیں۔

مزید : قومی